--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » گنجان آبادی میں قائم صابن فیکٹری کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

گنجان آبادی میں قائم صابن فیکٹری کیخلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

Written By Mehrabpur Times on Saturday, 6 April 2019 | April 06, 2019

محراب پور(نامہ نگار) نیو ٹاؤن کی گنجان آبادی میں قائم صابن فیکٹری کے باعث جلدسمیت دیگر امراض کا اضافہ ہونے پر علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے سوپ فیکٹری کے اطراف میں رہنے والے سینکڑوں افراد نے نیوٹاؤں سے ریلی نکال کر پریس کلب محراب پور پر احتجاج کیا احتجاج کی قیادت سماجی ورکر فتح محمد فراز،کونسلر رانا غلام شبیر، کونسلر نوردین ملک، سجاد سرویا، ملک اختر ملن، قادر ملک ودیگر نے کی مظاہرین گو فیکٹری گو، فیکٹری بھگاؤ علاقہ بچاؤ سمیت فیکٹری مالکان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ایس ایس پی نوشہروفیروز، محراب پور پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے مظاہرے کے دوران فتح محمد فراز، اختر ملن ودیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوپ فیکٹری نیوٹاؤن کے گنجان آباد علاقے میں قائم ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کیلئے ناسور بن چکی ہے سوپ کیمیکلزفیکٹری سے نکلنے والی آلودگی نے علاقہ مکینوں کو جلدی ودیگر موذی مرض کا شکار کرکے رکھ دیا ہے مظاہرین نے وزیرِ ماحولیات، کمشنر شہید بے نظیر آباد، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ وبال جان بننے والی اس صابن فیکٹری کو فی الفور گنجان علاقے سے نکالا جائے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اظہر حسین لغاری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ صابن فیکٹری کیخلاف علاقہ مکینوں کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر ٹاؤن انتظامیہ کو رپورٹ کیلئے لکھا گیاہے رپورٹ ملنے کے بعد قانونی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

0 comments:

Post a Comment