--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » قومی شاہراہ کو مہران ہائی وے سے ملانے والا اہم منصوبہ تاخیر کا شکار

قومی شاہراہ کو مہران ہائی وے سے ملانے والا اہم منصوبہ تاخیر کا شکار

Written By Mehrabpur Times on Monday, 1 April 2019 | April 01, 2019

محراب پور(رپورٹ، ) عام انتخابات میں صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے اعلانیہ اہم منصوبہ کچھ کلو میٹر بننے کے بعد التواء کا شکار ہوگیامنصوبہ کے تحت قومی شاہراہ کو مہران ہائی وے سے ملانے کیلئے ٹھری روڈ اور ہالانی روڈ پر مشتمل تقریباً 23کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر نو کرنا تھی اور 24 فٹ کی سڑک اور سائیڈوں میں 10،10 فٹ کی جگہ چھوڑی جانی تھی منصوبہ پر 1ارب 3کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا NKBکمپنی نے ٹھیکہ لینے کے بعد کچھ کلومیٹر سڑک بنانے کے بعد میگا پروجیکٹ ادھورا چھوڑ دیاباغ بچرا سے لانگڑ جی نہر تک بنائی گئی سڑک کے اطراف میں مطلوبہ پیمائش بھی نہیں چھوڑی گئی اورنہ ہی اس سڑک کو مکمل کیا گیا جبکہ ریلوے پھاٹک سے سیاسی اثررسوخ کے باعث شہر سے گزرنے والی سڑک کو اپنے من پسند افراد کو خوش کرنے اور انکی زمینوں کو کمرشل فائدہ دینے کیلئے سیٹھارجہ روڈ اور کوٹری کبیر روڈ سے گھماکر ہالانی روڈ سے ملادیا گیا بہلانی اور ہالانی کے درمیان چند فرلانگ سڑک کا ٹکرا بنا کر اسے 10 کلومیٹر کی سڑک کا کام بھی مکمل دکھایا جارہا ہے جبکہ اس سڑک کو بھی چوڑا کرکے دوبارہ بنایا جانا تھا محراب پور شہر سے گزرنے والا ٹھری روڈ اور ہالانی روڈ کا دو سے تین کلومیٹر کا راستہ بھی مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جسے ادھورا چھوڑدیا گیامحراب پور ادبی فورم کے غلام نبی مغل ، ندیم سرویا،میڈیا کونسل کے علم الدین علیم،الیکٹرانک میڈیا کے سجاد سرویا، مسلم لیگ ن کے چوہدری ظہور حیدر آرائیں،آصف رندھاوا ایڈووکیٹ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر راشد مغل، رانا غلام حسین، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر خالد شفیق، ندیم غوری، پاکستان فلاح پارٹی کے محمد رمضان مغل، ارشد قادری، آل پاکستان مسلم لیگ کے احمد خان چانڈیو، ملک فلاحی جماعت کے ملک محمد یامین، واپڈاہائیڈرویونین کے شاہد سموں، پاکستان سنی تحریک کے حافظ ایاز چانڈیو، مولونا عارف لُونڈ و دیگر نے مطالبہ کیا کہ شہر محراب پور سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے باغ بچرا ٹو ہالانی روڈ کو شہر سے گزار کر مطلوبہ معیار کی کشادہ سڑک تعمیر کرنے کے کیساتھ ہالانی روڈ کو بھی پیمائش کے حساب سے مکمل کیا جائے۔ 

0 comments:

Post a Comment