--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: نیوٹاؤن کے رہائشی قریشی برادری کا پریس کلب پر احتجاج

محراب پور: نیوٹاؤن کے رہائشی قریشی برادری کا پریس کلب پر احتجاج

Written By Mehrabpur Times on Sunday, 31 March 2019 | March 31, 2019

محراب پور(نمائندہ)نیوٹاون کے رہائشی قریشی برادری محمد عارف قریشی، اورنگزیب قریشی، ظفراقبال، محمد سلیم، ناصر علی، زاہد قریشی و دیگر نے پریس کلب محراب پور پر احتجاج کرتے ہوئے زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہہ لانگڑ جی میں ہماری زمین سروے نمبر 151 ہے جس کیساتھ 33فٹ کا راستہ ہے اسکے بعد سروے نمبر 606 ہے جسکارقبہ 5.1 ایکٹر ہے ہماری زمینوں پر سمیع الل? عرف سنی مغل، اختر مغل، عامر، زاہد،اشرف،شوکت،انور راجپوت،شاہ رخ، لیاقت و دیگر قبضہ کررہے ہیں کچھ قابضین کیجانب سے تعمیراتی کام کا بھی آغاز کیا ہوا ہے جبکہ دو ہفتے قبل محراب پور کی عدالت نے زمین تنازعہ پر اسٹے جاری کیا تھا جس کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر، مختیارکار، ڈی ایس پی، ایس ایچ او محراب پور کو دی گئی مگر انکی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہا جبکہ قابضین کیجانب سے عدالتی اسٹے کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے کیونکہ عدالتی اسٹے کے باوحود تعمیراتی کام جاری ہے مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمیں کسی بھی قسم کا کوئی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار یہی قابضین ہونگے ایس ایچ او محراب پور راحم حسین واسوانو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عدالتی اسٹے دیکھنے کے بعد تعمیراتی کام رکوادیا گیا تھا اسسٹنٹ کمشنر اظہر لغاری نے رابطہ کرنے پر کہا کہ زمین کا تنازعہ عدالت میں ہے اسکے فیصلے تک انتظار کیا جائے باقی سروے نمبر 606 سرکاری اراضی ہے ،سنی مغل، اخترمغل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہم نے زمین مختیار ملاح سے خریدی تھی قریشی برادری کے تنازعہ کا فیصلہ سیٹھ منوربیگ مغل اور استاد علی نواز قریشی نے کیا تھا جس سے یہ منحرف ہوگئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment