--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » پاکستان ریلوے کی بنائی ایپ ٹرینوں کی ٹائمنگ غلط بتانے لگی

پاکستان ریلوے کی بنائی ایپ ٹرینوں کی ٹائمنگ غلط بتانے لگی

Written By Mehrabpur Times on Thursday, 21 March 2019 | March 21, 2019

محراب پور(نمائندہ ) پاکستان ریلوے میں سفر کے خواہشمند مسافر ہوشیار ہوجائیں اب وہ پاکستان ریلوے کی بنائی ہوئی ایپ کو حرف آخر نہ سمجھیں کیونکہ فنی خرابی یا کسی اور سبب کے باعث ٹرینوں کی لائیو اپ ڈیٹ دینے والی ایپ "PAK RAIL LIVE" بھی ٹرینوں کی ٹائمنگ اکثر غلط بتانے لگی ہے جس سے مسافروں کو اسٹیشنوں پر کوفت کاسامنا ہونے کیساتھ ساتھ مالی خسارہ بھی ہورہا ہے محراب پور سے بذریعہ ہزارہ ایکسپریس پنجاب کے سفر پر جانے کیلئے اسٹیشن پہنچنے والے محمد ریاض غوری نے بتایا کہ انہوں نے ہزارہ ایکسپریس میں اپنی پانچ برتھ کی بکنگ کروا رکھی تھی ریلوے لائیو ایپ پر ٹرین ٹائمنگ دیکھی تو معلوم ہوا کہ ٹرین ابھی دوڑ اور باندھی کے درمیان ہے اورٹرین اگلے اسٹیشن پڈعیدن پر01:33 جبکہ محراب پور اسٹیشن پر 02:11 پر پہنچے گی مگر جب ہم اسٹیشن پہنچے تو معلوم ہوا کے ٹرین ایک گھنٹہ قبل ہی محراب پور اسٹیشن سے جاچکی ہے جسکے باعث ہماری ریلوے بکنگ بھی ضائع ہوئی جبکہ پریشانی کاالگ سامنا کرناپڑادوسری جانب ریلوے پولیس کے اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ ایسے واقعات گزشتہ دو دنوں سے سامنے آرہے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی لاہور سے کراچی جانے والی عوام ٹرین ایپ میں دیکھائے جانے والے ٹائم سے آدھا گھنٹہ پہلے جاچکی تھی جسکے باعث کراچی جانے کی بکنگ لئے اسٹیشن پہنچنے والی خواتین کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا دوسری جانب ڈویژنل سپریڈینٹ سکھر ریلوے فاروق اقبال ملک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میری معلومات میں کوئی ایسی شکایات نہیں آئیں یہ پہلی شکایت سامنے آئی ہے اگر ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں تو ہم اسکی آگاہی ہیڈآفیس لاہور کو آج ہی پہنچاتے ہیں تاکہ مسافروں کو مشکلات پیش نہ آئیں کیونکہ محکمہ ریلوے مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

0 comments:

Post a Comment