--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کو ایک اور کامیابی

نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کو ایک اور کامیابی

Written By Mehrabpur Times on Tuesday, 19 March 2019 | March 19, 2019

محراب پور (نمائندہ ) محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سٹی آفیس پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ضلعی صدر زاہد قائم خانی، نائب صدر منور حسین منور، زاہد راجپر، مظہر خاصخیلی، رانا شیر محمد نے خصوصی طور پر شرکت کی تقر یب میں نظامت کے فرائض علم الدین علیم نے ادا کئے جبکہ صدرMUJ راجہ خان نوناری نے استقبالیہ دیا تلاوت قران کے بعد محراب پور کے سینئر اور نوجوان صحافیوں عبدالمجید راہی ،محمد شہزاد مغل، محمد اقبال مغل،خرم شہزاد آرائیں، امجد ملک، شاہد ملک، محمد علی ملک، امداداللہ ملک، مشتاق ملک، محمد عامر ملک، رانا ندیم انجم، احمد ندیم مغل، عبدالرزاق راجپوت، محمد ناصر ملک، عرفان مغل، ریحان انصاری، محمد زبیر نے اپنی دیگر مختلف صحافتی تنظیمیں چھوڑ کر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر یونین میں شمولیت اختیار کرنے والے صحافیوں نے کہا کہ پی ایف یو جے، ایس یو جے، این ایف یو جے کی جانب سے صحافیوں کے حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد سے متاثر ہوکر NFUJ میں شمولیت اختیارکی ہے انہوں نے مرکزی صدر محمد افضل بٹ،مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان،ریجنل صدر آصف ظہیر لودھی،ضلعی صدر زاہد قائم خآنی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاآخر میں ضلعی صدر زاہد قائم خانی، منور حسین منور، زاہد راجپر، رانا شیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے یونین میں شمولیت اختیار کرنے والے صحافیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک کے صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے اور یہی سبب ہے کہ شہر شہرمیں صحافی جوق در جوق اس اتحاد میں شامل ہوتے چلے جارہے ہیں۔

0 comments:

Post a comment