--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » سجادہ نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور مفتی شاہ عبد الخالق آزاد کا دورہ سندھ

سجادہ نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور مفتی شاہ عبد الخالق آزاد کا دورہ سندھ

Written By Mehrabpur Times on Friday, 1 March 2019 | March 01, 2019

محراب پور (نامہ نگار)ملک کے عظیم اسکالر رہبر شریعت، پیر طریقت و ماہر حکمت و سیاست حضرت اقدس مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ 15 روزہ دورہ سندھ کیلئے 5 مارچ کو سکھر پہنچیں گے دورہ سندھ میں سکھر،محراب پور، خیرپور،نوابشاہ،سکرنڈ،لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور کندھ کوٹ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اسی دوران شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور،چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ اور دیگر کالجز اور یونیورسٹیز کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینارز میں خصوصی شرکت کریں گے حسب معمول ان نشستوں میں کالج و یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بر عظیم پاک و ہند کی تحریک آزادی میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی تاریخی خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے پانچویں سجادہ نشین ہیں جو کہ حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائے پوری رابع کے خاص تربیت یافتہ جانشین اور ان کے قائم کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے ناظم اعلی بھی ہیں آپ ماہر ولی اللہی علوم، صاحبِ تصنیف تحقیق و تدوین اورشیخ التفسیروالحدیث بھی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment