--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: اسپتال میں ایم سی ایچ سینٹر کا افتتاح

محراب پور: اسپتال میں ایم سی ایچ سینٹر کا افتتاح

Written By Mehrabpur Times on Saturday, 23 February 2019 | February 23, 2019

محراب پور (نمائندہ)تعلقہ اسپتال محراب پور میںیوایس ایڈ کے تعاون سے بننے والے میٹرنل اینڈ نیو نیٹل چائلڈ ہیلتھ سینٹر (ایم سی ایچ)کاا فتتاح کردیا گیا سینٹر کا افتتاح اسپتال کا انتظام سنبھالنے والی این جی او آئی ایچ ایس کے ریجنل مینیجر شہید بے نظیر آباد ڈاکٹر بہادر کھیڑو نے ربن کاٹ کرکیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر ارشاد حسین کاظمی، ایم ایس ڈاکٹر شفیع طور، ڈی ایم ایس ڈاکٹر شوکت، آر ایم او ڈاکٹر فتح میمن ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر بہادر کھیڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ MCH سینٹر کے افتتاح سے علاقے کی عوام کو بہت سہولیات میسر آئی ہیں یہ سینٹر پورے ہفتے 24 گھنٹے اوپن رہا کریگا سینٹر میں عورتوں کے آپریشن، جنرل سرجری بالکل فری ہوگی خواتین کو ادویات مکمل فری مہیا کی جائیں گی جبکہ اسپتال میں GEN ایکسپرٹ مشین سے معدے کا ٹیسٹ، شوگر، خون کی کمی، ٹی بی، ملیریا، حمل، الٹراساونڈ، ایکسرے، بلغم، ٹائی فیڈ سمیت دیگر ٹیسٹ بھی فری کئے جائیں گے اس موقعہ پر ایم ایس ڈاکٹر شفیع طور نے بتایا کہ اسپتال میں گزشتہ ماہ 29 جبکہ اس ماہ اب تک 15 ڈلیوری کیس کرائے جاچکا چکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ ARV کے 74 انجیکشن دئیے گئے اس ماہ ARV کی سپلائی اوپرسے نہیںآئی تو عوام کو کہاں سے دی جائیں انہوں نے مزید کہاکہ اسپتال اب ترقی کی جانب گامزن ہے اور عوام کا اعتماد سرکاری اسپتال پر بڑھتا جارہا ہے عوام کیلئے کتنا بڑا فائدہ ہے کہ اب اسپتال میں وہ ٹیسٹ جو بازار میں کئی ہزار میں ہوتے ہیں اب وہ ٹیسٹ اسپتال میں فری میں ہوجایا کرینگے ۔

0 comments:

Post a Comment