--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور:ارشاد رانجھانی کے قتل کیخلاف سول سوسائٹی کا دھرنا

محراب پور:ارشاد رانجھانی کے قتل کیخلاف سول سوسائٹی کا دھرنا

Written By Mehrabpur Times on Saturday, 9 February 2019 | February 09, 2019

محراب پور (نمائندہ)کراچی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کیخلاف محراب پور یوتھ آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے سٹی گیٹوں سے ریلی نکال کر لودھی چوک پر دھرنا دیا گیا احتجاج کی قیادت یونس نواز بھٹی، منصور عامر، حسنین ملاح و دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ارشاد رانجھانی سے انصاف کیلئے نعرے درج تھے مظاہرین نے لودھی چوک پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ارشاد رانجھانی کے افسوسناک قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ سول سوسائٹی میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment