--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: خادم شہر کونسلر حاجی عمر کمبوہ انتقال کرگئے

محراب پور: خادم شہر کونسلر حاجی عمر کمبوہ انتقال کرگئے

Written By Mehrabpur Times on Wednesday, 27 February 2019 | February 27, 2019

محراب پور (نمائندہ)محراب پور میں بلا رنگ ونسل فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے کونسلر حاجی عمر کمبوہ المعروف خادم شہر سکھر کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی فاروق خان لودھی نے سینئر ممبر کے انتقال پر ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیاحاجی عمر کمبوہ کا نماز جنازہ عید گاہ میں ادا کرنے کے بعدانکی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی جنازہ نماز میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی کونسلر حاجی عمر کمبوہ کے انتقال پر انکے فرزند سابق نائب ناظم محمد رمضان کمبوہ المعروف مٹھا خان سے ایم این اے سید ابرار علی شاہ،چیئرمین فاروق خان لودھی، ایم پی اے سید سرفرازحسین شاہ، ایم پی اے سید مراد علی شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل عبدالستار عباسی، چیئرمین ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی ملک شاہد اکرام نے فون پر تعزیت کی جبکہ سیاسی وسماجی، مذہبی شخصیات اور برادریوں و یونین عہدیداران اور شہریوں کی جانب سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ محراب پور کے شہریوں سے مقامی ایدھی چھن گیا انکے انتقال کے بعد سماجی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا کیونکہ خادم شہر کا خطاب پانے والے حاجی عمر کمبوہ کے فلاحی کاموں کی فہرست بہت طویل ہے وہ اپنی جیب خرچ سے عوامی خدمت کرتے تھے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے تھے انکی کی گئیں کاوشیں ہمیں یاد رکھی جائیں گی۔

0 comments:

Post a comment