--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » شاہ لطیف یونیورسٹی کی فارمیسی ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کا احتجاج

شاہ لطیف یونیورسٹی کی فارمیسی ڈپارٹمنٹ کے طلبہ کا احتجاج

Written By Mehrabpur Times on Sunday, 10 February 2019 | February 10, 2019

حراب پور (نامہ نگار)شاہ لطیف یونی ورسٹی کے فارمیسی ڈپارٹمنٹ کو گزشتہ 9 سال سے رجسٹرڈ نہ کرنے کیخلاف طلبہ نے پریس کلب محراب پور پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت نعمان انبالوی،صدام عامر ودیگر کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر یونی ورسٹی انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے اس موقعہ پر مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نو سال سے شاہ لطیف یونی ورسٹی کی فارمیسی ڈپارٹمنٹ کو رجسٹرڈ نہیں کیا جارہا جو طلبہ کیساتھ زیادتی کے مترداف ہے انہو ں نے کہا کہ یونی ورسٹی انتظامیہ کرپٹ ہے جو یونی ورسٹی کے گیٹ بنانے کے لئے تین کروڑ کا میگا فنڈ خرچ کررہی ہے مگر فارمیسی ڈپارٹمنٹ کو رجسٹرڈ کروانے کیلئے 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فارمیسی ڈپارٹمنٹ کو فوری طور پر رجسٹرڈ کرکے طلبہ کو مستقبل محفوظ بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائیگا۔

0 comments:

Post a Comment