--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور:چیئرمین ، ٹاؤن آفیسر ہٹاؤ شہر بچاؤ

محراب پور:چیئرمین ، ٹاؤن آفیسر ہٹاؤ شہر بچاؤ

Written By Mehrabpur Times on Friday, 8 February 2019 | February 08, 2019

محراب پور (نمائندہ)پیپلز پارٹی تعلقہ محراب پور کی جانب سے ٹاؤن چیئرمین اور ٹاؤن آفیسر کیخلاف باب فردوس سے لودھی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین کی جانب سے چیئرمین اور ٹاؤن آفیسر ہٹاؤ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے احتجاج کی قیادت پیپلز پارٹی رہنما طاہر رضا نانگراج، شبیر ساجد میمن و دیگر کررہے تھے مظاہرین نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین اپنوں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اپنے چہیتے کونسلرز کے وارڈوں میں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں جبکہ چیئرمین شہر کے سندھی قدیمی علاقوں کو نظر انداز کررہے ہیں وہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہورہا گلیوں میں کئی کئی فٹ گندا پانی جمع ہے مگر ٹاؤن چیئرمین کو دوروں سے فرصت نہیں ٹاؤن محراب پور کا بجٹ ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہونے کے باوجود شہر کو کھنڈرات میں بدل دیا ہے چیئرمین کے استعفیٰ تک اجتجاج جاری رکھیں گے مظاہرین نے نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ شہر کو کھنڈر بنانے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔ 

0 comments:

Post a Comment