--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور میں بھی 92نیوز کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

محراب پور میں بھی 92نیوز کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی

Written By Mehrabpur Times on Thursday, 7 February 2019 | February 07, 2019

محراب پور (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح محراب پور میں بھی 92نیوز چینل کی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی،چینل کی سالگرہ کا کیک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم،این ایف یوجے صدر زاہد قائم خانی،ڈی ایس پی شریف عباسی،اسسٹنٹ کمشنر اظہر لغاری، ڈی ایس پی موٹروے اسداللہ ابڑو،سابق تعلقہ نائب ناظم کامران خان لودھی،اینکر پرسن ندیم سرویا نے ڈسٹرکٹ رپورٹر 92 نیوزمنور حسین منور کیساتھ ملکرکاٹاپرروگرام میں نظامت کے فرائض اینکر پرسن غلام نبی مغل نے ادا کئے ڈسٹرکٹ رپورٹر منور حسین منور،اینکر پرسن علم الدین علیم،الیکٹرانک میڈیا کے صدر سجاد سرویا،رانا غلام شبیر کی جانب سے مہمانان کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کرنے کے بعد قومی ترانہ چلایا گیا تقریب میں تعلقہ بار صدر لطف سیال ایڈووکیٹ،سندھی ادبی سنگت کے مرکزی رہنما زاہد راجپر،ڈویژنل جنرل سیکریٹری انصاف اسپورٹس فیڈریشن ڈاکٹر راشد مغل،صوبائی صدر پاکستان فلاح پارٹی محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ،ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد شفیق،تحصیل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آصف جاوید رندھاوا سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات،وکلاء،ادیب و شعراء اورمحراب پور، ہالانی، کوٹری کبیر، خانواہن، لاکھاروڈ، ٹنڈومیرعلی سمیت ضلع بھر سے صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 92نیوز چینل نے کم وقت میں جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ آج تک کسی چینل کو نصیب نہیں ہوئی،واقعی 92نیوز نے بے باک صحافت کی اور چار سال اعتماد کیساتھ پورے کئے علاقائی مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا یہی اس چینل کی کامیابی کی دلیل ہے پروگرام کے آخر میں ضلع بھر کے صحافیوں میں ایوارڈ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے لاریب ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بہترین صحافت پر 92نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر منور حسین منور کو سفیر صحافت جبکہ ایم ڈی ایم ٹی نیوز شبیر شاکر انبالوی کو بیباک صحافت اور صدر راجپوت ویلفیئر آرگنائزیشن انجینئر محمد یامین راجپوت نے منور حسین منور کو نڈر صحافی کے ایوارڈ دیئے گئے جبکہ پریس کلب محراب پور کی جانب سے شہر محراب پور سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی انہیں بھی ایوارڈ سرٹیفیکیٹ دیئے گئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں نعیم احمد کمبوہ(پرائیویٹ اسکول ایجوکیشن)، لطف سیال ایڈووکیٹ(لاء)،ڈاکٹر محمد شفیع طور(ہیلتھ)، استاد ریاست سرویا(ٹیچر ایجوکیشن)، راست علی انبالوی (اسپورٹس)، محمد یامین ملک(سوشل ورکنگ)، ڈاکٹر صالح جانوری(پولیٹیکس)، محمد نواز بھٹی(بینکنگ)، عمران آصف المعروف چاند چیمہ (بزنس)، غلام محمد وامق(اردو لٹریچر)، الطاف القدس میمن ایڈووکیٹ(رائٹر، کرمنل سائیکالوجی)، جاوید اختر راجپوت(اسپیکر) کے ایوارڈ سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔

0 comments:

Post a Comment