--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » خانواہن:کچے میں محکمہ جنگلات کی زمینیں واگزار کروانے کیلئے آپریشن

خانواہن:کچے میں محکمہ جنگلات کی زمینیں واگزار کروانے کیلئے آپریشن

Written By Mehrabpur Times on Saturday, 12 January 2019 | January 12, 2019

نوشہروفیروز(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات کی جانب سے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خانواہن کے کچے میں محکمہ جنگلات کی زمینیں واگزار کروانے کیلئے میگا آپریشن کیا گیا کارروائی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خیات اللہ لغاری کی نگرانی میں کیا گیاکارروائی خانواہن کے کچے کے علاقے یونین کونسل کوڑوخشک کی حدود لنڈی جمالی میں کی گئی قبضہ واگزار کروانے کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی اور پولیس اور رہائشیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی کارروائی کے دوران ٹریکٹر کی مدد سے زمینوں پر اُگائی گئی فصلیں تباہ کردیں گیءں کچے مکان مسمار کردیئے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہزاروں ایکٹر کچے کی زمینوں پر مقامی وڈیروں نے قبضہ جما کر فصلیں اگائیں ہوئی تھیں جنہیں تباہ کیاگیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment