--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » مغل ویلفیئر اتحاد پاکستان رجسٹرڈ کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب

مغل ویلفیئر اتحاد پاکستان رجسٹرڈ کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب

Written By Mehrabpur Times on Saturday, 19 January 2019 | January 19, 2019

محراب پور (نامہ نگار)مغل ویلفیئر اتحاد پاکستان رجسٹرڈ ضلع نوشہروفیروز کی جانب سے برادری کے دوسرے یوم تاسیس پر چنہ ہال میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں کراچی سے بانی محمد حسن مغل، چیئرمین حاجی محمد یامین مغل، سعودی عرب سے ممبر ایڈوائزری کونسل اوورسیزپاکستانیزاور وائس چیئرمین مغل ویلفیئر اتحاد ڈاکٹر جمیل مغل اور مرکزی صدر عبدالطیف مغل سمیت سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے تنظیم کے عہدیداران سمیت برادری کی کثیر تعدادنے بھرپور شرکت کی نظامت کے فرائض محمد اقبال مغل نے ادا کئے پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کے بعد برادری کے دوسرے یوم تاسیس کے حوالے کیک کاٹا گیا مختلف اضلاع سے آئے ہوئے تنظیمی عہدیداران نے اپنی سالانہ رپورٹس پیش کیں تقریب میں موجود شرکاء کو مغل برادری کی تاریخ پر مبنی ایک ڈکومینٹری فلم دیکھائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسن مغل نے کہا کہ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے جو پودا کچھ سال قبل ہم نے لگایا تھا اسے پنپتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے جن علاقوں میں ہمارے یونٹ نہیں تھے ہمارے اتحاد کو دیکھ کر اب وہاں کی برادری کے لوگ بھی ہم سے جڑتے چلے جارہے ہیں تنظیم کو بہتر سے بہتر کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ برادری کی خدمت اورزیادہ احسن طریقے سے کی جاسکے چیئرمین حاجی یامین مغل نے کہا کہ سندھ کے کونے کونے سے برادری کے لوگوں کو دوسرے یوم تاسیس میں شرکت کرنے پر خوش آمدیدکہتے ہیں چیئرمین ڈاکٹرز فورم سعودی عرب اور وائس چیئرمینMWIP ڈاکٹر جمیل مغل نے کہا کہ مغل برادری کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ہوگا کیونکہ ترقی کازینہ تعلیم پر ہی منحصر ہے اس لئے ہماری قوم کے بچے تعلیم کو فوقیت دیں انہوں نے کہا کہ برادری کے کئی سپوت اہم عہدوں پر فائز ہیں کچھ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر بھی مغل برادری سے تعلق رکھتے ہیں مگر وہ ہماری تنظیم میں شامل نہیں میری کوشش ہوگی کہ مغل برادری کے ان سپوتوں کو اتحاد کی چین میں پرویا جائے تاکہ وہ برادری کیلئے بھی کچھ کام کرسکیں تنظیم کے صدر عبدالطیف مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیمی بہتری کیلئے ہر یونٹ تنظیم کا بنایا جانے والا ڈیٹا فارم بھر کردیں تاکہ ہرشہر کے حوالے سے برادری کی تعداد اور لٹریسی ریٹ سامنے آسکے تاکہ مستقبل کیلئے کچھ اہم فیصلے کئے جائیں مرکزی صدر نے اپنی تقریر میں برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صوبائی سطح پرایک پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیاانہوں نے ضلع کی جانب سے بہترین پروگرام کے انعقاد پرضلعی کابینہ کوخراج تحسین بھی پیش کیا کہ جن کی دن رات کی محنت کی بدولت اتنا شاندار پروگرام منعقد ہوسکاتقریب سے حاجی خان مغل، جان محمد مغل اور غلام رسول مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

0 comments:

Post a Comment