--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » بھریاسٹی پریس کلب کے انتخابات، رانا شیرمحمدصدر منتخب

بھریاسٹی پریس کلب کے انتخابات، رانا شیرمحمدصدر منتخب

Written By Mehrabpur Times on Saturday, 12 January 2019 | January 12, 2019

نوشہروفیروز (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھریاسٹی پریس کلب کی سال 2019 کا چناؤ الیکشن کمیٹی سینئر ادیب سید فتح علی شاہ، نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی اور ڈسٹرکٹ بار نوشہروفیروز کے صدر عبدالرحیم عباسی کی نگرانی میں ہوا۔ سال 2019 کے لئے سرپرست اعلیٰ میر محمد سہتو، صدر رانا شیرمحمد، سینئرنائب صدر شکیل سیال، نائب صدر محمد ابراہیم میمن، جنرل سیکریٹری شاہد حسین سہتو، ڈپٹی سیکریٹری نثار احمد لہرانی، خازن لالاارشد پٹھان، آفس سیکریٹری ندیم علی منگی، پریس سیکریٹری آفتاب حسین کیریو،آڈیٹر رانا شاکر علی اور لائبریرین کے لئے غلام مرتضی کلہوڑو کو منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے بشیر عمرانی، رانا سرور شریف،عبدالوحید قادری، جبارحسین اور عطاالرحمان کامیاب پائے اس موقع پر نو منتخب صدر نے کہا کہ بھریاسٹی کی صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور پریس کلب کی سرکاری عمارت کا کام جلد سے جلد مکمل کرایا جائے گا۔

0 comments:

Post a comment