--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: پانچ سال سے غیرفعال ٹراما سینٹر کاا فتتاح ہوگیا

محراب پور: پانچ سال سے غیرفعال ٹراما سینٹر کاا فتتاح ہوگیا

Written By Mehrabpur Times on Wednesday, 2 January 2019 | January 02, 2019

محراب پور(نمائندہ) میڈیا میں خبروں آنے کے بعد بالاخر حکومت جاگ ہی گئی اور کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پانچ سال سے غیرفعال ٹراما سینٹر کا افتتاح ہوگیا ٹراما سینٹر کا افتتاح پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ نے کیا اس موقعہ پر اسپتال کا انتظام سنبھالنے والی این جی او آئی ایچ ایس کے ڈسٹرکٹ مینیجر داکٹر ارشاد حسین کاظمی، اسسٹنٹ کمشنر اظہر لغاری،ایم ایس ڈاکٹر شفیع طور، ڈی ایس پی شریف عباسی، ٹی ایم او الہٰی بخش سیال، پی پی رہنما رمضان کمبوہ المعروف مٹھا خان، ریاض سہتو ودیگر موجود تھے ایم این اے سید ابرار علی شاہ نے افتتاح کے بعد ٹراما سینٹر سمیت اسپتال کے مختلف وارڈوں اور اسٹور روم کا دورہ بھی کیااوربعدازاں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ٹراما سینٹر کے باہر پودا بھی لگایا اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم این اے سید ابرار علی شاہ نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ٹراما سینٹر کے متعلق میڈیا میں خبریں آنے کے بعد فوری طور پر اس کا بقیہ کام مکمل کروا کر آج اس کاا فتتاح کیا گیا ہے اب انشاء اللہ علاقے کی عوام کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں یہاں تمام سہولیات میسر ہونگیں اور مریضوں کو کہیں اور ریفر کرنے کی شکایات بھی دور ہوجائیں گی ہم کوشش کرینگے کے اسپتال کو جلد تعلقہ اسپتال کے طور پر اپ گریڈ بھی کروادیاجائے تاکہ میرے حلقہ کی عوام صحت کی مزید سہولتوں سے استفادہ کرسکیں دوسری جانب شہری حلقوں کی جانب سے مقامی صحافی منور حسین منور ودیگرکی صحافتی کاوشوں کو سراہا گیا کہ جنہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو مثبت انداز سے اجاگر کیا اوران بدولت شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔

0 comments:

Post a Comment