--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » بریک فری پلاسٹک موومنٹ کا عوامی آگاہی کے لیے ونٹر ورکشاپ کا انعقاد

بریک فری پلاسٹک موومنٹ کا عوامی آگاہی کے لیے ونٹر ورکشاپ کا انعقاد

Written By Mehrabpur Times on Saturday, 8 December 2018 | December 08, 2018

حراب پور(نمائندہ)بریک فری پلاسٹک موومنٹ کا عوامی آگاہی کے لیے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج محرابپور میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے ونٹرورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجسکا عنوان پلاسٹک پٹی تھا اس موقع پر ماحولیات کے درپیش مسائل پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو صاف رکھنے اور افادیت سے متعلق آ گاہی فراہم کی گئی جس میں سولڈ ویسٹ اور پلاسٹک اور انکے ناسور کو ختم کرنے کے لیئے چند تدابیر بتائی گئیں اس موقع پر بانی بریک فری پلاسٹک موومنٹ عبد الحسیب نے بی ایف پی کی تشکیل کا مقصد، پلاسٹک کے نقصانات اور ورٹیکل گارڈن کو تشکیل دینے کا طریقہ اور اسکے فوائد سے طلبہ کو آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ ماحولیات کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے آ ج ہم جس نہج پر پہنچ چکے ہیں صرف اور صرف تباہی نظر آ تی ہے اس اثناء میں بریک فری پلاسٹک موومنٹ کے محرابپور کے کارکنوں نے ضروری سمجھا کہ ابھی پروان چڑھنے والے بچوں میں ماحولیات کی اہمیت اور اسکے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات کے بارے میں آ گاہی کیلئے باقائدہ تقریبات و سیشنز کا انعقاد کرایا جائے اور اسی کی کڑی یہ ورکشاپ ہے امید ہے بچوں نے آج کی ورکشاپ میں بہت کچھ سیکھا ہوگااس موقع پر پی پی رہنما حاجی محمد رمضان المعروف مٹھا خان کمبوہ، شاہد محمود کمبوہ، محمد اعظم جٹ، کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد یاسین جلبانی اور بریک فری پلاسٹک موومنٹ کے چیف پیٹرن سعید حسین نے خصوصی شرکت کی۔

0 comments:

Post a Comment