--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » محراب پور: لاکھا برادری کے مرد و خواتین کا لاکھاروڈ پولیس کیخلاف احتجاج

محراب پور: لاکھا برادری کے مرد و خواتین کا لاکھاروڈ پولیس کیخلاف احتجاج

Written By MT News Channel on Friday, 2 March 2018 | March 02, 2018

محراب پور(نامہ نگار) لاکھاروڈ کے گاؤں داؤد لاکھو سے تعلق رکھنے والی مسمات بشیراں لاکھو سجن لاکھونے بچوں کے ہمراہ پریس کلب محراب پور پر احتجاج کرتے ہوئے لاکھاروڈ پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے ہمارے 14 سالہ بیٹے شعبان لاکھو کولاپتہ کردیا ہے مسمات بشیراں، سجن لاکھو نے کہا کہ گزشتہ دنوں نے سی آئی اے پولیس نے ہمارے گاؤں میں منشیات فروشوں کے اڈووں پر چھاپے مارے اور زہریلی شراب بھی برآمد کی جنہیں علاقائی پولیس کی سرپرستی حاصل تھی امیر علی، فیض محمد،عظیم، نجب عرف نجو،پنجل، بچل، ادریس، حاکم،خمیسو، امیر علی و دیگر نے پولیس چھاپوں کا بدلہ لینے کیلئے ہمارے گھروں پر دھاوا بولا اور ہمارے گھر سے تھریشر، 25 سے زائد مویشی ،ڈیڑھ تولہ سونااور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے پولیس نے شکایت پر ملزمان میں سے ایک شخص گرفتار کیا جسے بعد میں چھوڑ دیا گیا اور ملزمان سے ملی بھگت کرکے مبینہ ہمارا بیٹاشعبان لاکھو غائب کردیا ہے مسمات بشیراں لاکھو نے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس سندھ،آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ خدارا ہمارا بیٹا بازیاب کروایا جائے دوسری جانب ایس ایچ او لاکھاروڈ وسیم مرزا نے رابطہ کرنے پر کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا۔

0 comments:

Post a Comment