--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » ساھتی ادبی فیسٹول 23 مارچ سے کنڈیارو سٹی گراؤنڈ میں شروع ہوگا

ساھتی ادبی فیسٹول 23 مارچ سے کنڈیارو سٹی گراؤنڈ میں شروع ہوگا

Written By MT News on Tuesday, 20 March 2018 | March 20, 2018




محراب پورا(نامہ نگار)ضلع نوشہروفیروز فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے بے شمار مقبول ہستیوں کا جنم بھومی ہے ضلع کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والی شخصیات نے اپنے اپنے فن میں معتبر نام پیدا کیا اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ روشنی پبلی کیشن کی جانب سے 23 مارچ سے کنڈیارو کے سٹی گراؤنڈ میں ساھتی ادبی فیسٹول کاانعقاد کیا جارہا ہے جو تین روز تک جارہی رہے گا،ان خیالات کا اظہار فیسٹول کی آرگنائزر سندھو نواز گھانگھرو نے پریس کلب محراب پور پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا پی پی پی رہنماکامریڈ آفتاب ملاح، یاسر گھانگھرو،ذولقرنین ملاح، طاہر رضا نانگراج بھی ان کے ہمراہ تھے سندھو نواز گھانگھرو نے فیسٹول پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ ادبی فیسٹول میں تھیڑ، میوزک، لٹریچر، پینٹنگ ایگزی بیوشن،میجک، فوٹوگرافی،کڈس پینٹنگ، کرافٹ،اسکول بچوں کے مقابلے، اسکول سائنسی نمائش،مشاعرہ، بک فیئر و دیگر سیشن رکھے گئے ہیں تاکہ علاقے بھر سے فیسٹول میں آنے والے لوگ اپنی ثقافت و تہذیب سے روشناس ہوسکیں اور یہ بھی جان سکیں کے اس ساھتی ریجن میں کتنی نامور شخصیات نے جنم لیا پروگرام میں معروف گلوکاربھی شریک ہونگے اور مختلف یونی ورسٹیوں کے وائس چانسلرز کوبھی مدعو کیا گیا تاکہ یہاں کے نوجوان ان سے کیریئر کاؤنلسنگ پر لیکچر لیکراپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں کی انہوں نے کس فیلڈ کا انتخاب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پہلی کوشش ہے انشاء اللہ اس فیسٹول کو سالانہ بنیادوں پر ہر تحصیل میں لگایا جاتا رہے گا۔

0 comments:

Post a Comment