--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » محراب پور: گرینڈ الائنس چلے ہوئے کارتوس ہیں ۔سید ابرار علی شاہ

محراب پور: گرینڈ الائنس چلے ہوئے کارتوس ہیں ۔سید ابرار علی شاہ

Written By MT News Channel on Thursday, 22 February 2018 | February 22, 2018

محراب پور(نامہ نگار) سابق مشیر وزیراعلی سندھ و سابق تعلقہ ناظم سید ابرار علی شاہ نے کونسلر بادشاہ چانگ کے عشائیہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس کے جلسے میں آئے ہوئے لوگوں کو پورے سندھ سے اکٹھا کیا گیا اور یہ پیر صاحب کے مرید تھے ناکہ ووٹرزاور اتنے لوگ تو پیپلزپارٹی کے جیالے ایک کارنر میٹنگ میں اکھٹے ہوجاتے ہیں تعلقہ صدر پی پی پی سید ابرار شاہ نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا،ایازلطیف پلیجو،غوث علی شاہ اور گرینڈ الائنس میں شامل دوسرے سیاستدانوں کو سندھ کی عوام نے مسترد کردیا ہے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت متحد ہے پیپلزپارٹی کو ایسے مستردشدہ سیاستدانوں اور چلے ہوئے کارتوسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے پیپلز پارٹی سندھ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی بلکہ وفاق میں بھی پی پی پی کی حکومت بنے گی۔

0 comments:

Post a Comment