--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » پی ایف یو جے کی مرکزی کال پرصحافیوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پی ایف یو جے کی مرکزی کال پرصحافیوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Written By MT News on Sunday, 25 February 2018 | February 25, 2018

محراب پور(نامہ نگار)ٹھاروشاہ سے تعلق رکھنے والے یونین آف جرنلسٹس تعلقہ بھریا کے صدر ملوک عباسی پر جھوٹا مقدمہ داخل ہونے اورصحافی شاہد سومرو کو دھمکیاں ملنے کیخلاف پاکستا ن فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی مرکزی کال پر پریس کلب محراب پور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس رہنما منور حسین منور، ایم یوجے کے ،دودل نوح پوٹو،علم الدین علیم، ڈاکٹرعامر ندیم طور نے کی جبکہ سینئر صحافیوں عبدالمجید راہی، شہزاد مغل، گل ایازسہتہ سمیت تعلقہ سینئر نائب صدرن لیگ آصف جاوید رندھاوا، پی ٹی آئی ضلع جنرل سیکریٹری ڈاکٹر راشد مغل،مغل برادری کے رہنما لیاقت مغل بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شامل ہوئے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام صحافی برادری ملک گیر حقیقی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم پر متحد ہے لالہ اسد پٹھان سمیت مرکزی قیادت بھرپور طریقے سے صحافیوں کو نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے چھوٹے شہرٹھاروشاہ کے صحافی کیخلاف ہونے والی کارروائی پرملک گیر آواز کو بلند کر کے ثابت کردیا کہ یہی صحافیو ں کے حقیقی ترجمان ہیں جو باتوں پر نہیں بلکہ کام پر دھیان دیتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment