--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » محراب پور: کرپشن سماج کے لئے ناسور بن گیا ہے۔ڈی جی نیب سکھر فیاض قریشی

محراب پور: کرپشن سماج کے لئے ناسور بن گیا ہے۔ڈی جی نیب سکھر فیاض قریشی

Written By Munawar Hussain on Friday, 23 February 2018 | February 23, 2018

محراب پور(نامہ نگار)ڈی جی نیب سکھر فیاض قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن سماج کے لئے ناسور مرض بن گیا ہے جو دیمک کی طرح اداروں کو کھایا جارہا ہے، نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، اس وقت نیب سکھر کو 245درخواستیں موصول ہوئی، جن میں 180مقدمات کی انکوائری کرتے ہوئے 76 کیس فائل ہوچکے ہیں، جس میں سے154ملزمان کے خلاف سزائیں ہوچکی ہیں، انہوں نے یہ بات پارس پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول کنڈیارو میں کرپشن کے خلاف آگہی کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ تازہ نوشہروفیروزکے اکاؤنٹس کے دفتر میں32سالہ ملازم کے خلاف ایک ارب روپیہ کی کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہے جس کے خلاف تفتیش جاری ہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائی گی، انہوں نے کہا کہ نیب کو یہ بھی شکایات موصول ہوئی ہے کہ بینکوں میں اکثر معمر پینشر حضرات سے خالی چیک پر انگوٹھا اور دستخط کروا کر ان کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی رقم منتقل کروانے کے بعد وہ رقم نکلوادیتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں پینشنر کو آگہی دی جائے کہ وہ خالی چیک بینک عملے کے حوالے نہ کریں انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں سڑک،کینال کی تعمیر ودیگر ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی کام میں معائنہ کریں اور کرپشن کی صورت میں نیب کو آگاہ کریں جس کی انکوائری کروائی جائے گی، انہوں نے کہاکہ پارس پبلک اسکول کنڈیارو میں طلبہ و طالبات کی بہترین پرفارمنس دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آرہا ہے، جب ہم بھی ایسے غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے، انہوں نے کہاکہ مجھے بیحد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہاں کے طلبہ وطالبات میں بہت بڑا ٹیلنٹ موجود ہے،مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ اس اسکول کے بچوں میں اتنی صلاحیت موجود ہے، تقریب کے موقع پرپارس اسکول کے طلبہ وطالبات نے کرپشن کے متعلق مزاحیہ اور اصلاحی خاکے، ٹیبلوز، تقریری مقابلے پیش کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ماریہ منگی، قاسم گورچانی، ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز شہید بینظیر آباد غلام مجتبیٰ دایو، پارس اسکول کے پرنسپل سید مظہر علی شاہ راشدی، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مرسل الدین شاہ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کنڈیارو نذرحسین ٹانوری، ابراہیم جوکھیو، اسسنٹ کمشنر کنڈیارو زین العابدین چنہ، وفا شر طاہری، ودیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں نیب سکھر کی جانب پارس اسکول کے پرنسپل سید مظہر علی شاہ راشدی کو تعریفی شیلڈ بھی پیش کی۔

0 comments:

Post a Comment