--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: گھر کی چھت گرنے سے باپ ،بیٹا جاں بحق

محراب پور: گھر کی چھت گرنے سے باپ ،بیٹا جاں بحق

Written By MT News on Thursday, 22 February 2018 | February 22, 2018

محراب پور(نامہ نگار)نواحی علاقے کاچھو حاجی راجپر میں گھر کی چھت گرجانے کے باعث کمرے میں موجود 45 سالہ دھنی بخش راجپر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور رورل ہیلتھ سینٹر محراب پور منتقل کیا گیا،فوتی کے زخمی بیٹے وقاص راجپر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے گمبٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگرزخمی نوجوان زخموں کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملامحراب پور اسپتال سے زخمیوں امام بخش اور لیاقت کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا نعشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیافوتی دھنی بخش راجپر نے ایک بیوہ، اور پانچ بچوں کو اپنے سوگوران میں چھوڑا۔

0 comments:

Post a Comment