--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں صحافیوں کاٹھاروشاہ تھانے کے باہر دھرنا

لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں صحافیوں کاٹھاروشاہ تھانے کے باہر دھرنا

Written By MT News Channel on Wednesday, 21 February 2018 | February 21, 2018

محراب پور(نامہ نگار) بھریا یونین آف جرنلسٹس صدرملوک عباسی پر بااثر ٹھیکیدار کی جانب سے جھوٹا کیس داخل کرنے اور صحافی شاہد سومرو کو دھمکیاں ملنے کیخلاف نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کی کال پر صحافیوں نے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں ٹھاروشاہ شہر میں احتجاجی ریلی نکال کر پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دیا دھرنے میں سکھر یونین آف جرنلسٹس صدر ظہیر خان لودھی، امداد بوزاد کی قیادت میں بڑا قافلہ شامل ہوا جبکہ محراب پورسے منور حسین منور، علم الدین علیم، ڈاکٹر ندیم طورکی قیادت میں اور ہالانی، خانواہن، کنڈیارو، بھریاروڈ، پڈعیدن سمیت ڈویژن کے مختلف شہروں سے بھی صحافیوں کے قافلے شامل ہوئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لالہ اسد پٹھان ، ظہیر خان لودھی، امداد بوزدار، زاہد قائم خانی و دیگر نے کہا کہ ٹھارو شاہ کے صحافی اکیلے نہیں جو باا ثر کرپٹ ٹھیکیدار ان پر کیس داخل کرکے ان کی آواز دبا دیں ملک بھر کے صحافی برادری انکے ساتھ ہے اگر ان پر داخل مقدمہ ختم نہ کیا گیا تو اگلے ہفتے ایس ایس پی نوشہرفیروز کی آفیس کے سامنے مہمان ہونگے اور سندھ اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کرینگے اور کرپٹ ٹھیکیدار کا محاسبہ نہ کرنے پر نیب آفیس کے باہر بھی دھرنا دیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ صحافی برادری فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی چھتری تلے خود کو مظبوط رکھے ایسے کیسوں سے انہیں جھکایا نہیں جاسکتا۔

0 comments:

Post a Comment