--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: شہرکی فضا اصغر کو پھانسی دو, پھانسی دو کی صداؤں سے گونج اٹھی

محراب پور: شہرکی فضا اصغر کو پھانسی دو, پھانسی دو کی صداؤں سے گونج اٹھی

Written By MT News on Friday, 2 February 2018 | February 02, 2018

محراب پور(نامہ نگار) ننھی پری نمرہ شہید کے قاتل کو اب تک سزا نہ ملنے پر شہر کی سیاسی و سماجی جماعتوں کی کال پر شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے جناح چوک پر ہزاروں افراد کی جانب سے دھرنا دیا گیا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی پہلی کلاس کی طالبہ نمرہ مشتاق شہید کے پابند سلاسل قاتل اصغرکمبوہ کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے شہید نمرہ کے والد زاروقطار رو دیئے انصاف کی بھیک مانگتے رہے کہ خدارا چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف نوٹس لیکر میری بچی کے خون کا انصاف دیں تاکہ کوئی اور نمرہ ایسی درندگی کا شکار نہ ہو احتجاج میں جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن)،مسلم لیگ (ف)، تحریک انصاف، پاکستان فلاح پارٹی،تنظیم کمبوہاں،ملک فلاحی جماعت، راجپوت ویلفیئر سمیت ڈھیروں تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اعلی ایوانوں میں بیٹھے سیاسی طاقتوں اور اعلی عدلیہ سمیت فوج سے مطالبہ کیا کہ شہید زینب کی طرح شہید نمرہ کا فوری نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر کیس چلایا جائے شہید نمرہ کے والد مشتاق کمبوہ نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا وہ اسکے ساتھ ہم آواز ہوئے معصوم بچی کے قاتل کو سزا دلوانے کیلئے یکجہتی کرتے ہوئے شہر میں ہڑتال کی اور طویل دھرنے میں اسکآ ساتھ دیآ انہوں نے مزید کہا کہ میری بچی تو جان سے گئی اور یقیناً جنت میں کھیل رہی ہوگی مگر میں نہیں چاہتا کہ اب کوئی اور نمرہ یا زینب کی طرح کسی درندے کی حیوانیت کآ شکآر ہو اس لیئے سب اٹھ کھڑے ہوں تاکہ باقی نمراؤں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔

0 comments:

Post a Comment