--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: صحافیوں کیساتھ ناانصافیوں کیخلاف صحافیوں کا احتجاج

محراب پور: صحافیوں کیساتھ ناانصافیوں کیخلاف صحافیوں کا احتجاج

Written By MT News on Saturday, 17 February 2018 | February 17, 2018

محراب پور(نامہ نگار) پریس کلب محراب پور کے صحافیوں کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں مقامی ہوٹل پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سکھرسے سینئر صحافی صلاح الدین قریشی، لالہ شمس پٹھان، شہروز مغل، ایوب کمبوہ بطور مہمان خاص شریک ہوئے نظامت کے فرائض علم الدین علیم نے ادا کئے صدر پریس کلب محراب پورمنور حسین منور، میڈیا کونسل سرپرست ظفر اعوان،ادیب و شاعر لطف سیال ایڈووکیٹ نے آئے ہوئے مہمانوں کوروایتی اجرک کے تحائف پیش کئے پرتکلف ظہرانے کے بعدہالانی، لاکھاروڈ ، ٹنڈومیرعلی و دیگر شہروں سے آئے ہوئے صحافیوں نے ٹھاروشاہ کے صحافی ملوک عباسی پر جھوٹا مقدمہ داخل ہونے، سینئر صحافی کامران سہتو کو غائب کرنے کے بعد جھوٹے مقدمات میں پھنسانے، صحافی شاہد سومرو اور لاکھاروڈ کے صحافی رفیق زرگر کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں ملنے کیخلاف پریس کلب محراب پور کی جانب سے ٹھری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ جناح چوک تک ریلی نکال کر انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے ساتھ ناانصافیاں فوری طور بند کی جائیں ورنہ احتجاجات کا سلسلہ بڑھایا جائے گاصدر پریس کلب منور حسین منور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کا 20 فروری کو ٹھاروشاہ میں اعلانیہ دھرنے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment