--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » واٹر کمیشن چیئرمین جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کا دورہ محراب پور

واٹر کمیشن چیئرمین جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کا دورہ محراب پور

Written By MT News on Saturday, 10 February 2018 | February 10, 2018

محراب پور(نامہ نگار) جب سے مختلف علاقوں میں دورے کرنے کی شروعات کی ہے تب سے اب تک محراب پور کا یہ پہلا چیئرمین ہے جو میرے محراب پور دورے کے دوران اسپاٹ پر موجود ہے ورنہ اکثر چیئرمین میرے دوروں کے دوران بیمار پائے گئے یاں مختلف حیلے بہانوں سے غائب رہے چیئرمین کی شہر کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہارو اٹر کمیشن چیئرمین جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم نے محراب پور دورہ پر واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہیں جہاں چیئرمین فاروق لودھی، وائس چیئرمین حاجی جاوید میمن،ٹاؤن آفیسر الہی بخش سیال، کونسلرز و شہریوں نے بھرپور استقبال کیا چیئرمین فاروق لودھی نے واٹرسپلائی اسکیم پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ یونیسیف کی نو کروڑ سے زائدرقم کی اس اسکیم کو پبلک ہیلتھ کیجانب سے اگست 2017 میں مکمل کرنا تھا مگر اب تک اسے مکمل نہیں کیا گیا اور شہر کے اکثر علاقوں میں اب تک لائنیں ہی نہیں بچھائی گئیں جس پر جسٹس امیر ہانی برہمی کا ظہار کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ حکام کو پندرہ روز میں کام مکمل کرکے روپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاجسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کے محراب پور دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرنوشہروفیروزڈاکتر وسیم شمشاد، چیف انجینئر، انجینئر،و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

0 comments:

Post a Comment