--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

PTV Sports Live

Home » » پاکستان غریب عوام پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی محراب پور آمد

پاکستان غریب عوام پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی محراب پور آمد

Written By Munawar Hussain on Thursday, 1 February 2018 | February 01, 2018

محراب پور(نامہ نگار) غریبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے مختلف علاقوں کے دورے کر کے پارٹی کا ڈھانچہ بنایا جا رہا ہے ان خیالات کاا ظہار پاکستان غریب عوام پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اکبر آرائیں نے محراب پور آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہیں محراب پورآمد پر پارٹی وفد کا شاندار استقبال کیا گیامرکزی رہنماؤں پرگل پاشی کی گئی اور پرتپاک ظہرانہ دیا گیاپروگرام میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی مرکزی عہدیداران نے تعلقہ محراب پور کیلئے سرمد علی سہتو، فہیم احمد اور شوکت ملاح پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو پندرہ دن کے اندر تحصیل بھر کے تمام دیہاتوں اور شہروں کا وزٹ کرکے یونٹوں کا ڈھانچہ بنائیں گے مرکزی رہنما اکبر آرائیں نے پارٹی کا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد غریبوں کو انکے حقوق دلانا ہے اقتدار پر قابض طبقہ غریبوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے ووٹ لینے اور جیتنے کے بعد اپنے ووٹرز کی جانب مڑ کر دیکھتا بھی نہیں کی وہ کس حال میں ہے مگر پاکستان غریب عوام پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو غریبوں کی بھرپور ترجمانی کرتی ہے اس موقعہ پر سرمد علی سہتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کے زیادہ سے زیادہ افراد کو پارٹی کا حصہ بنایا جائے اور مرکزی عہدیداران کے ہاتھ مظبوط کئے جائیں پروگرام سے فہیم احمد اور شوکت ملاح سمیت دیگر عہداران بھی خطاب کیا۔

0 comments:

Post a Comment