--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: مرحوم صحافی نانا گلن سہتہ کی پہلی برسی پر تقریب کا اہتمام

محراب پور: مرحوم صحافی نانا گلن سہتہ کی پہلی برسی پر تقریب کا اہتمام

Written By MT News on Sunday, 21 January 2018 | January 21, 2018

محراب پور(نامہ نگار) سینئر صحافی مرحوم نانا گلن سہتہ کی پہلی برسی کے حوالے سے لودھی ہاؤس میں شاندار تقریب کا اانعقاد کیا گیا تقریب میں لاکھاروڈ، ہالانی، خانواہن، مورو، نوشہروفیروز، فیض گنج، اکری، ٹنڈومیرعلی، ٹھری میرواہ سمیت دیگر کئی شہروں سے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ شہریوں کی کثیر تعداد بھی برسی تقریب میں شریک تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی زاہد قائم خانی، منور حسین منور، فاروق شر، غلام محمد زرگر و دیگر نے کہا کہ نانا گلن سہتہ اپنی شخصیت میں باقاعدہ ایک ادارہ تھے وہ ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کیلئے سرگرداں رہے صحافیوں پر ہونے والے ظلم کیخلاف کھل کر لکھا اورمظلوم صحافیوں کیساتھ ہونے والے ظلم پر ظالم وڈیروں و آفسر شاہی کے خلاف شانہ بشانہ ساتھ رہے ان کی شخصیت کی یہی خوبی انہیں سب سے نمایاں رکھتی ہے ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا امید ہے انکے فرزند بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا ایک الگ مقام پیدا کرینگے۔

0 comments:

Post a Comment