--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » دربیلو میں سولر اسٹریٹ لائٹ کی افتتاحی تقریب

دربیلو میں سولر اسٹریٹ لائٹ کی افتتاحی تقریب

Written By Munawar Hussain on Wednesday, 17 January 2018 | January 17, 2018

 پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید اصغر علی شاہ صاحب نے دربیلو میں ''سولر اسٹریٹ لائٹ'' کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے دست مبارک سے ''سولر اسٹریٹ لائٹ'' کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا پروگرام میں جناب شکیل احمد راجپوت صاحب، رئیس اللہ بخش خان خشک صاحب، محمد اسلم راجپوت، عبدالحمید راجپوت،اکرام قریشی سمیت شہریوں و ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام میں سپاس نامہ و نظامت کی ذمہ داری کے فرائض جناب محمد حنیف راجپوت صاحب نے سرانجام دیئے شہریوں وقرب جوار کے علاقہ مکینوں نے سیداصغر علی شاہ صاحب کی عوامی بے لوث خدمت، ڈسٹرکٹ سمیت تمام علاقوں و لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے انتھک محنت و کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیاپروگرام کے تمام مہمانوں کے لئے اجرک کا تحفہ اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی گیاایم این اے سید اصغر شاہ نے صدارتی خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اپنے حلقے کی عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے عوامی کاموں میں دلچسپی میرا محبوب مشغلہ ہے علاقے میں ترقیاتی کاموں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ بہترین عوامی خدمت کے باعث اگلی بار بھی پی پی پی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment