--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » جے یو آئی کے رہنماؤں کا تحصیل محراب پور کے مختلف یونٹوں کا ہنگامی دورہ

جے یو آئی کے رہنماؤں کا تحصیل محراب پور کے مختلف یونٹوں کا ہنگامی دورہ

Written By MT News on Monday, 29 January 2018 | January 29, 2018

محراب پور(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہروفیروز کے وفد نے تحصیل محراب پور کے مختلف یونٹوں کا دورہ کرکے ریکارڈ چیک کیا وفد میں ضلع امیر مولانا عبدالرحمن ڈنگراج، مفتی سید حماداللہ شاھ ایڈووکیٹ،مولانا رمضان خاصخیلی،مولانا عبدالصمد ہالیجوی،حاجی عزیز اللہ چانگ،مولانا منیر احمد،مولانا شعیب راجپر، حافظ سمیع الرحمن میمن، مبشر سہتو اور دوسرے عہدیدار موجود تھے وفد نے محراب پور سٹی، مولیڈنو راجپر، میہر حاجی، لاکھاروڈ، سیال آباد، ہالانی، بہلانی، اللہ وسایو انڑ کا تفصیلی دورہ کیااس موقعہ پر مفتی سید حماداللہ شاہ نے خانقاہ دستگیریہ ہالانی شریف میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا منشور بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرنا ہے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنے کی جدوجہد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ضلع نوشہرو فیروز کا دورہ کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جس میں مختلف برادریاں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گی آخر میں خانقاہ دستگیریہ ہالانی شریف کے گدی نشین حضرت علامہ ڈاکٹر سید نثاراحمد شاہ لکیاری نے دعائے خیر کروائی۔

0 comments:

Post a Comment