--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » ڈاکٹرز فورم یوم تاسیس کی تقریب، چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل کی شرکت

ڈاکٹرز فورم یوم تاسیس کی تقریب، چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل کی شرکت

Written By MT News on Monday, 22 January 2018 | January 22, 2018

محراب پور(نامہ نگار) مقامی اسکول میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں نجیب اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی مہمان خصوصی نے فورم کے چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل کو او پی ایف کی ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد ،ممبر شپ سرٹیفکیٹ دیااور ڈاکٹرز و کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف مین اعزازی شیلڈ بھی دی گئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے ادا کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر محمد جمیل مغل نے کہا کہ ڈاکٹرزکے مسائل اور کمیونٹی کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان ڈاکٹرز فورم کی بنیاد رکھی ،ڈاکٹر محمد نعیم خان نے خطاب میں کہا کہ ہم انشاء اللہ کمیونٹی کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرینگے کیونکہ خدمت ہی ہمارا اولین فریضہ ہے تقریب سے ڈاکٹر اے ڈی میمن، داکٹر الطاف بشیر، ڈاکٹر شہاب صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیاتقریب کے آخر میں ڈاکٹرز میں تریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

0 comments:

Post a Comment