--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: روڈ حادثے میں جاں بحق صحافی قاضی شہزاد کا نماز جنازہ ادا

محراب پور: روڈ حادثے میں جاں بحق صحافی قاضی شہزاد کا نماز جنازہ ادا

Written By MT News on Saturday, 13 January 2018 | January 13, 2018

محراب پور(نامہ نگار) کراچی روڈ حادثے میں جاں بحق نجی اخبار کے مینیجنگ ایڈیٹر قاضی شہزاد کا نماز جنازہ محراب پور میں ادا کردیا گیاصحافی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیانماز جنازہ میں علاقے بھر سے صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی صحافی قاضی شہزاد کی المناک موت پر پریس کلب محراب پور، محراب پور یونین آف جرنلسٹس، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ، میڈیا کونسل محراب پور سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیاصدر پریس کلب محراب پور منور حسین منور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تین روزہ سوگ کے بعد 17 جنوری کو پریس کلب محراب پور میں تعزیتی ریفرنس بھی رکھا جائے گا جس میں ضلع بھر سے صحافی شریک ہوکر مرحوم صحافی کو خراج تحسین پیش کرینگے۔

0 comments:

Post a Comment