--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » محراب پور: زیادتی کے بعد قتل کی نمرہ مشتاق شہید کو انصاف نہیں ملا

محراب پور: زیادتی کے بعد قتل کی نمرہ مشتاق شہید کو انصاف نہیں ملا

Written By MT News Channel on Monday, 29 January 2018 | January 29, 2018


محراب پور(رپورٹ، منورحسین منور) قصور کی زینب کی طرح پڑوسی کے ہاتھوں جنسی درندگی کے بعد قتل ہونے والی محراب پور کی7 سالہ معصوم نمرہ شہید کے ورثاء سات سال سے انصاف کیلئے دربدرہیں ننھی پری نمرہ کے والد مشتاق کمبوہ اور انکے رفقاء پر جھوٹے مقدمات کرکے اور دیگر حربوں کا استعمال کرکے کیس سے ہاتھ اٹھانے کیلئے دباؤ بڑھایا جارہا ہے مگر معصوم بچی کا والد سات سال سے مسلسل انصاف کیلئے تگ و دو جاری رکھے ہوئے ہے سات سال گزرنے کے باوجود ملزم کو سزا نہ ملنے کیخلاف بچی کے والد مشتاق کمبوہ، لالہ اکبر کمبوہ، خلیق الرحمان کمبوہ، نعیم کمبوہ، ندیم غوری اور شہریوں نے عمر فاروق کلاتھ مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیس میں نامزد ملزم اصغر کمبوہ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا متاثرہ بچی کے والد مشتاق کمبوہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 7سال پہلے یکم مارچ2011 کو گلی میں کھیلتی میری معصوم بچی نمرہ کو پڑوسی نے ویرانے میں لے جاکر ہوس کا نشانہ بنا یا اور گلا دبا کرقتل کرکے نعش کنویں میں گرادی تھی پولیس کی چھان بین کے بعد نعش برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار ہوا مقدمہ 27/2011 داخل ہواملزم نے اپنا اعتراف جرم بھی کیامگر اب تک اسے سزا نہ ہوسکی گزرے سات سالوں سے مجھے اور میرے رفقاء پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات کرکے کیس سے ہاتھ اٹھانے کیلئے پریشر ڈالا جارہا ہے میری دیگر بچیوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس سے میں انتہائی خوفزدہ ہوں میں چیف جسٹس پاکستان ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بچی نمرہ کے کیس کا بھی ازخود نوٹس لے کر فوری طور پر سناجائے اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا سنائی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ ایسی بھیانک حرکت نہ کرے۔

0 comments:

Post a Comment