--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: صحافیوں کے وفد کا تعمیر ملت ہائی اسکول کا دورہ

محراب پور: صحافیوں کے وفد کا تعمیر ملت ہائی اسکول کا دورہ

Written By MT News on Saturday, 27 January 2018 | January 27, 2018

محراب پور(نامہ نگار) شہر کے سینئر ترین استاد ریاست سرویانے تعمیر ملت ہائی اسکول میں بطور ہیڈ ماسٹر چارج سنبھال کرکام شروع کردیاہیڈ ماسٹر کا چارج لینے پر شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے وفود نے اسکول پہنچ کر معزز استاد کو مبارک دی پریس کلب محراب پور اور محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے بھی منور حسین منور، علم الدین علیم ، ڈاکٹر عامر ندیم طور کی قیادت میں اسکول پہنچ کرانہیں مبارک دی اور مٹھائی پیش کی وفد کے دیگر اراکین میں عامر ملک، محمود الحسن جلالی، لالہ عمران مغل ،ابرار آزاد و دیگر صحافی شامل تھے اس موقعہ پروفد کے شرکاء نے بات کرتے ہوئے کہا کہ استاد ریاست سرویا موسٹ سینئر ٹیچر ہیں جن کے لاتعداد شاگردہیں جن میں سے کئی اعلیٰ عہدوں پربھی فائز ہیں انکاپرموٹ ہوکرہیڈ ماسٹر بننا خوش آئندہ ہے امید ہے وہ اسکول میں زیرتعلیم مستقبل کے معماروں کے ٹیلنٹ میں مزید نکھار لانے کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لاتے رہیں گے تاکہ یہ ہونہار شاگرد اسکول سمیت شہر کا نام روشن کرنے کا سبب بن سکیں۔

0 comments:

Post a Comment