--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر چھاپے

محراب پور: قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر چھاپے

Written By MT News on Tuesday, 23 January 2018 | January 23, 2018

محراب پور(نامہ نگار) آئی جی ڈاکٹر کلیم امام ڈی آئی جی شاہد حیات اور ایس پی سجاد حسین بھٹی کی ہدایات پر موٹروے پولیس کنڈیارو نے ڈی ایس پی اسد اللہ ابڑو اسسٹنٹ کمشنر محراب پور تاشفین عالم کی سربراہی میں محبوب الٰہی ،ایڈمن افسر عبدالرشید سہتو اوردیگر افسران کے ہمراہ قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پرچھاپے مار کر کچن چیک کئے کھانوں کا معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا گیا چیکنگ کے دوران ہوٹلوں پر اٹھارہ ہزار سے زائد جرمانے،باسی کھانے اور غیر معیاری آئل بھی تلف کیاگیا اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران اسد اللہ ابڑو ،عبدالرشید سہتو اوراسسٹنٹ کمشنر تاشفین عالم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے روڈ پر واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے خلاف کافی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ یہاں باسی کھانے ملتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی آسمان کو چھوتی ہیں، صفائی ستھرائی کا بھی مناسب بندوبست نہیں کیا جاتا باتھ رومز صاف بھی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے جس پر آج چھاپے مارے گئے ہیں اور مالکان کو وارننگ دی گئی کے اگر آپ لوگوں کے خلاف ایسی شکایات دوبارہ آئی تو ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment