--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » محراب پور:شہر میں ہوم ڈلیوری شراب کی فروخت میں ہوشربا اضافہ

محراب پور:شہر میں ہوم ڈلیوری شراب کی فروخت میں ہوشربا اضافہ

Written By Munawar Hussain on Sunday, 21 January 2018 | January 21, 2018

محراب پور(نامہ نگار) نوجوان نسل کو تیزی کیساتھ بے راہ روی کی طرف گامزن کرنے والی شراب کی فروخت میں شہر اور گردونواح میں ہوشربا اضافہ سامنے آرہا ہے پابندی کے باجودشراب کے مخصوص ڈیلرز نے ہوم ڈلیوری کی سروس متعارف کروادی ہے جسکے ذریعے اضافی چارجز کیساتھ گاہکوں کو گھر بیٹھے شراب پہنچاکردی جارہی ہے جبکہ قانون نے اپنی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ لی ہے اور ایسے عناصر کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہے باخبر ذرائع کے مطابق شہر کے چند سفید پوش افراد شراب کا غیرقانونی دھندا کرنیو الے افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے پولیس سے بچا کر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ایکسائز پولیس کے اہلکارمنتھلی لینے تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں شہر میں بڑھتی ہوئی شراب کی فروخت پر مذہبی تنظیموں میں انتہائی غم و غصہ پایا جارہا ہے پاکستان فلاح پارٹی، جماعت اسلامی، پاکستان سنی تحریک ، سنی تحریک،تحریک لبیک یارسول اللہ و دیگر تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں شراب کی فروخت کو فوری طور پر روکا جائے اور متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

0 comments:

Post a Comment