--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: شہر میں ممنوعہ گٹکا کی سرعام فروخت جاری

محراب پور: شہر میں ممنوعہ گٹکا کی سرعام فروخت جاری

Written By MT News on Saturday, 20 January 2018 | January 20, 2018

محراب پور(نامہ نگار)ہالانی روڈ، ٹھری روڈ، اسٹیشن روڈ، سیال آباد روڈ، نیوٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں پابندی کے باوجود پان پراگ، زیڈ اکیس، ماوا گٹکا ، ظفری، جیم،رتنا سمیت دیگرممنوعہ گٹکوں کی مختلف دکانوں پر سرعام فروخت جاری ہے پولیس کے نماشی چھاپوں اور ساز باز کے بعد دکانداروں کو چھوڑے جانے کے واقعات بھی روز کا معمول بنے ہوئے ہیں جس کے باعث دکاندار دیدہ دلیری کیساتھ زہر کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے نوجوان نسل دن بدن اپنا مستقبل تباہ کررہی ہے شہر ی سیاسی و سماجی تنظیموں اورسول سوسائٹی نے پولیس کے آشرباد سے جاری ممنوعہ سامان کی فروخت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہروفیروزسے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرشہرمیں کارروائی کرتے ہوئے دکانوں سے ممنوعہ سامان ضبط کرکے مالکان کیخلاف مقدمات داخل کئے جائیں اور ایسے دکانداروں کو تحفظ مہیا کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

0 comments:

Post a Comment