--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » مرحوم صحافیوں کی یاد میں پریس کلب محراب پور میں تعزیتی ریفرنس

مرحوم صحافیوں کی یاد میں پریس کلب محراب پور میں تعزیتی ریفرنس

Written By Munawar Hussain on Friday, 19 January 2018 | January 19, 2018

محراب پور(نامہ نگار)محکمہ اطلاعات سکھر کے سابق ڈائریکٹرقربان پیرزادہ، تعمیرسندھ کے مینیجنگ ایڈیٹر قاضی شہزاد اور ڈسٹرکٹ رپورٹر ندیم آرائیں کے انتقال پر ان کی یاد میں پریس کلب محراب پور میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارات سینئر صحافی عبدالمجیدراہی نے کی جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس منور حسین منور، محراب پور یونین آف جرنلسٹس سینئر نائب صدر علم الدین علیم، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عامر ندیم طور، سینئر صحافیوں شہزاد مغل، ملک مشتاق، خالق مغل، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرس ایسوسی ایشن کے عامر ملک ، ابرار آزاد، محمود جلالی سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس میں مرحوم صحافیوں کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور اجتماعی دعائے خیر کی گئی تعزیتی ریفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید راہی نے کہا کہ مرحوم صحافیوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے نوجوان صحافی بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق و سچ کا علم بلند کئے رکھیں پریس کلب محراب پور کی انتظامیہ بھی مبارک باد کی مستحق ہے جو ایسے پروگرام کا نعقاد کرتی ہے ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ انتظامیہ آئندہ بھی مختلف مواقع پر صحافتی حوالے سے پروگرامز منعقد کرتی رہے گی۔

0 comments:

Post a Comment