--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

PTV Sports Live

Home » » محراب پور: پولیس کاسیال آباد لنک روڈ پر مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

محراب پور: پولیس کاسیال آباد لنک روڈ پر مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار

Written By Munawar Hussain on Wednesday, 17 January 2018 | January 17, 2018

محراب پور(نامہ نگار)محراب پور پولیس کا سیال آباد روڈ پرفردو موری کے قریب ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ؤں کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیاجن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں نے معمول کے گشت پرجانے والی پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکوؤں کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیاہے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت ساجد ولد حاجی منظور بڑدی اور کمال الدین ولد قائم دین اُجن کے طور پر ہوئی ہے دونوں ڈاکو ایک مقدمے میں مطلوب تھے گرفتاری کے بعد ان پر مزید تین مقدمات داخل کئے گئے ہیں دوسری جانب پولیس پارٹی کی بہترین کارروائی پرایس ایس پی نوشہروفیروز عمران قریشی نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعاما ت اور ریوارڈز دینے کا علان کیا۔

0 comments:

Post a Comment