--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

PTV Sports Live

Home » » سینئر صحافی علم الدین علیم کی پریس کلب محراب پور میں سالگرہ منائی گئی

سینئر صحافی علم الدین علیم کی پریس کلب محراب پور میں سالگرہ منائی گئی

Written By Munawar Hussain on Tuesday, 16 January 2018 | January 16, 2018

محراب پور(نامہ نگار) پریس کلب محراب پور کی جانب سے سینئر صحافی، محراب پور یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر علم الدین علیم کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر کلب میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاتلاوت قران پاک سے تقریب کے باقاعدہ آغاز کے بعد صحافی ابرار آزاد نے پریس کلب کی جانب سے مہمان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا کیک کٹنگ رسم میں صدر پریس کلب منور حسین منور، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سجاد سرویا،جاوید اقبال ملک، عامر ملک،ندیم مغل ، محمود جلالی محراب پور یونین آف جرنلسٹس صدر دودل خان نوح پوٹو، ڈاکٹر عامر ندیم، گل ایاز سہتہ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی پروگرام سے اظہار خیال کرتے ہوئے علم الدین علیم نے کہا کہ میں پریس کلب انتظامیہ کا مشکور ہوں کے جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور عزت افزائی دیتے ہوئے سرپرائز تقریب کا اہتمام کیایقینایہ ایک نئی روایت کی شروعات ہے امید ہے اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے دیگر دوستوں کیساتھ بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا رہے گاتاکہ محبتیں پروان چڑھیں اور نفرتوں کا خاتمہ ہوجبکہ صدر پریس کلب منور حسین منور نے کہا کہ ہمارا ماٹو ہی محبتیں بانٹنا ہے انشاء اللہ مختلف مواقع پرمل بیٹھنے کے بہانے ڈھونڈتے ہوئے پروگرام ترتیب دئیے جاتے رہیں گے۔

0 comments:

Post a Comment