--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: سندھی ثقافتی دن کے حوالے سے کئی ریلیاں نکالی گئیں

محراب پور: سندھی ثقافتی دن کے حوالے سے کئی ریلیاں نکالی گئیں

Written By MT News on Sunday, 3 December 2017 | December 03, 2017

محراب پور(نامہ نگار) سندھ کی ثقافت کئی ہزار سال پرانی ہے اور سندھ سے محبت کرنے والے افراد ہر سال دسمبر میں کلچرل ڈے کو عید کی طرح مناتے ہیں نئے کپڑے پہنتے ہیں سندھ شان اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر کلچرل ڈے کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے سندھی ہونے کا ثبوت دیتے ہیں محراب پور میں بھی جسقم، سندھی سجن سات سمیت مختلف قومی،سیاسی و سماجی تنظیموں اور برادریوں کی جانب سے کئی ریلیاں نکالی گئی جس میں شہر کے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ریلیوں میں قدیم سندھی ثقافت اونٹ گاڑیاں بطور سواری استعمال کرکے قدیم ثقافت کو اجاگر کیا گیاشہرمیں وائس چیئرمین حاجی جاوید میمن سمیت کئی سماجی شخصیات کی جانب سے شہریوں میں سندھی ٹوپی کے تحائف تقسیم کئے گئے سماجی رہنما جاوید اقبال ملک نے پریس کلب محراب پور پہنچ کر صحافی برادری کو بھی سندھی ٹوپی کے تحائف دئیے۔

0 comments:

Post a Comment