--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: نایاب بلائنڈ ڈولفن کومحراب نہر سے بحفاظت نکال لیا گیا

محراب پور: نایاب بلائنڈ ڈولفن کومحراب نہر سے بحفاظت نکال لیا گیا

Written By MT News on Monday, 9 October 2017 | October 09, 2017

محراب پور(نامہ نگار) روہڑی کینال سے ہوتی محراب نہر میں پہنچنے والی نایاب بلائنڈ ڈولفن کو بحفاظت نکال لیا گیا بلائنڈ ڈولفن تین روز سے محراب نہر، سانگی نہر سمیت دیگر چھوٹی نہروں میں اچھل کود کررہی تھی جسے دیکھ کر مقامی شکاریوں کی حس شکار پھڑکی اور اس کا شکار کرنے پہنچ گئے مگر علاقہ مکینوں نے انکی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ آبپاشی کو اطلاع دی گئی جسکے بعد سکھر سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے عمران علی اور واچ گیمر نذیر میرانی نے ہالانی پہنچ کر محراب نہر پر ریسکیو عمل کی نگرانی کرکے نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن کو بحفاظت نکال کر سکھر روانہ ہوگئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مندوب عمران علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نایاب نسل کی ڈولفن ہے جو صرف دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے محراب نہر سے نکالی گئی بلائنڈ ڈولفن کو بھی دوبارہ سے دریائے سندھ میں چھوڑا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment