--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: لودھی ہاؤس پر جشن کا سماں

محراب پور: لودھی ہاؤس پر جشن کا سماں

Written By MT News on Monday, 9 October 2017 | October 09, 2017

محراب پور(رپورٹ،منور حسین منور) نیوجتوئی دورہ وزیراعظم کے دوران عوامی اجتماع میں اسٹیج سے محراب پور کی بھرپور ترجمانی کرنے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے شہر کیلئے 20 کروڑ گرانٹ کا علان کروانے پر لودھی ہاوس محراب پور میں خوب جشن منایا گیا منچلوں نے رقص بھی کیا مٹھائیاں تقسیم کی گئیں چےئرمین فاروق احمد خان لودھی کو شہریوں نے جوق در جوق لودھی ہاؤس پہنچ کر تحائف پیش کئے عوامی طورپروزیراعظم کی جانب سے دی گئی اس گرانٹ پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا چےئرمین فاروق احمد خان لودھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی مشکور ہوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور میرے لیڈر وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی کا کہا انہوں نے محراب پور شہر کیلئے خصوصی ونوازشات کیں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے خصوصی گرانٹ سمیت میری جانب سے پیش کیا گئے سپاس نامہ جس میں ریلوے اسٹیشن محراب پور کی اپ گریڈیشن، 2 ایمبولینس، بڑی فائر بریگیڈ گاڑی ، 30 ٹرانسفارمرز سمیت دیگر ڈیمانڈ کی بھی منظوری دی ہے جن پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا انشاء اللہ شہر محراب پورترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگاوزیراعظم کی جانب سے ملنے والی گرانٹ کی ایک ایک پائی شہر پر خرچ ہوگی مخالفین گرانٹ کی نیوز سن کر حواس باختہ ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر بہودہ پروپگینڈہ کررہے ہیں مگر انہیں ایسا کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ 

0 comments:

Post a Comment