--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور:چھٹی کلاس کے طالبعلم کیساتھ اسکول کے استاد کی مبینہ بدفعلی

محراب پور:چھٹی کلاس کے طالبعلم کیساتھ اسکول کے استاد کی مبینہ بدفعلی

Written By MT News on Tuesday, 10 October 2017 | October 10, 2017

محراب پور(نامہ نگار) ہائر سیکنڈری اسکول محراب پور کی کلاس چھٹی کے طالبعلم خالد نوناری ولد عبدالغنی نوناری کی جانب سے اسکول کے استاد واحد بخش سرائی پرتشدداور مبینہ جنسی تشدد کا الزام عائد کیا گیا واقع کیخلاف اسکول کے سینکڑوں بچوں نے ہائرسیکنڈری اسکول سے تھانے تک احتجاجی ریلی نکال کر پولیس اسٹیشن پر دھرنا بھی دیا مظاہرین نے استاد واحد بخش سرائی کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا متاثرہ 13 سالہ نوجوان خالد نوناری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے میری کلاس کے دواسٹوڈنٹس مزمل میمن اور ثناء اللہ نوناری بہانے کیساتھ استاد کی پرائیویٹ جگہ پر لے گئے اور وہاں چھوڑ کر چلے گئے جہاں پراستاد نے بدفعلی کرنے کیلئے مجھ پر تشددکرکے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی متاثرہ بچے کے والد
عبدالغنی نوناری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کیساتھ ظلم ہوا ہے ہمارے بچے اب اسکولوں میں بھی محفوظ نہیں رہے میرے معصوم بیٹے کو وحشی استاد نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا میرا مطالبہ ہے کہ ملزم سمیت سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے دوسری جانب پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہمارے پاس اب تک ورثاء کیجانب سے کوئی فریاد داخل نہیں کی گئی جسکے باعث کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے قاصر ہیں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر نجب دین سہتو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مجھے واقع کی اطلاع ملی ہے پر یہ واقع اسکول کی چودیواری کے باہر ہوا ہے مگر پھر بھی جو ممکن ہوا پرنسپال کو کارروائی کیلئے احکامات دئیے ہیں علاقے بھر میں رائے پائی جاتی ہے کہ استاد واحد بخش عادی مجرم ہے اسکے خلاف پہلے بھی کئی بار ایسے الزمات لگے مگر یہ بااثر ہونے کے باعث ہر بار بچ جاتا ہے الزام تلے آنے والے استاد واحد بخش کیساتھ انکے نمبر 0300-3141029 پر بارہا بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔

0 comments:

Post a Comment