--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » جسقم رہنما واجد میمن قوم پرست جماعت چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل

جسقم رہنما واجد میمن قوم پرست جماعت چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل

Written By Munawar Hussain on Wednesday, 20 September 2017 | September 20, 2017

محراب پور(نامہ نگار) جئے سندھ قوم محاذ(جسقم) بشیر قریشی گروپ کے رہنما واجد میمن کا قوم پرست جماعت سے علیحدگی اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان،پریس کلب محراب پور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے واجد میمن نے کہا کہ میں جسقم (بشیرقریشی) کی بنیادی ممبر شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں اور آج کے بعد میرا جسقم سمیت کسی بھی قوم پرست جماعت کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے پر یقین رکھتا ہوں اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فوجی جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ ملکی سالمیت کیلئے ہر محاذ پرسینہ تان کر ڈٹے کھڑے ہیں آج فوج کی ہی بدولت ہمارا ملک ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تعلقہ محراب پورکے رہائشی جسقم(بشیر قریشی)گروپ سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد کارکنان اور عہدیداران جسقم چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment