--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: حیدرآباد کے ڈاکٹر عبدالرشید آرائیں کی پریس کلب میں کانفرنس

محراب پور: حیدرآباد کے ڈاکٹر عبدالرشید آرائیں کی پریس کلب میں کانفرنس

Written By MT News on Thursday, 21 September 2017 | September 21, 2017

محراب پور(نامہ نگار) حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالرشید آرائیں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں 1955 میں محراب پور میں ہی پیدا ہوا اور میٹرک کے بعد1970 میں اعلیٰ تعلیم کی غرض سے حیدرآباد شفٹ ہوگیا اور پھر باقاعدہ وہیں سکونت اختیار کرلی میرے والد محمد شریف درمیاں میں کئی بار میرے پاس آتے رہے اور بالآخر 2007 میں والد اور والدہ مستقل میرے پاس رہنے لگے دونوں کا حیدرآباد میں ہی 2010 میں انتقال ہوا اور وہیں حاجی نانا قبرستان میں تدفین ہوئی میرے دو سگے بھائی اور ایک بہن ہے جو محراب پور میں ہی رہائش پذیرتھے والد نے میرے پاس رہائش کے دنوں میں بذات خود محراب پور آکررجسٹرار آفیس پیش ہوکر 2 ایکٹر 24 گھونٹے زمین میرے نام کی جس میں سے آدھا حصہ میرا اور آدھامیری زوجہ کالکھا گیا جبکہ والد نے اسٹیشن روڈ پر پراپرٹی اور دکان میں موجود سائیکل اسٹور کا سامان اور نیوٹاؤن قبرستان روڈ پر ایک گھر تینوں بہن بھائیوں کیلئے وراثت میں دیا جس میں سے مجھے کچھ بھی حصہ نہیں دیا گیا لیکن اب میرے رشتہ دار میری زمین میں سے بھی حصہ کا دعویٰ کرتے ہوئے مختلف طریقوں سے حراساں کررہے ہیں اور میری زرعی زمین میں ہاری پر حملہ کرکے ایک بار اسے زخمی بھی کرچکے ہیں جسکی ایف آئی آر 134/17 بھی داخل ہے اور اب بھی باربارزمیں پر جاکر ہاری کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں جس پر میں وزیراعلیٰ سندھ، چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی نوشہروفیروز اور ڈی ایس پی محراب پور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment