--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: بااثر بھائی نے زمین پر رہائش پذیرغریب بہن کا گھر مبینہ جلا دیا

محراب پور: بااثر بھائی نے زمین پر رہائش پذیرغریب بہن کا گھر مبینہ جلا دیا

Written By MT News on Friday, 29 September 2017 | September 29, 2017

محراب پور(نامہ نگار)نیوٹاؤن قبرستان روڈ پر 2 ایکٹر 24 گھونٹے زرعی زمین کی وراثت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیازمین پر بنا ئے ہوئے بہن کے گھرکو بھائی اور ہاری نے مبینہ آگ لگا کر جلا دیا
گھر کے مکین کھلے آسمان تلے آگئے پولیس نے بھی راشدہ بی بی کی فریادپر ابتدائی رپورٹ داخل کرلی مگر ملزمان کیخلاف کارروائی سے گریز کیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے مسمات صفیہ آرائیں،ساجدہ آرائیں و دیگر کی جانب سے زرعی زمین پراحتجاج کیا گیامسمات راشدہ آرائیں نے بتایا کہ صبح سویرے ہم سوئے ہوئے تھے کے میرے ماموں نے ہاری سمیت آکر ہمیں گھر سے نکال کر گھر کو آگ لگا دی اورزمین خالی نہ کرنے کی صورت میں ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دہمکیاں بھی دیں ساجدہ آرائیں نے بتایا کہ میرا ماموں ہمارے نانا کی وراثت میں سے میری ماں صفیہ آرائیں اور دیگر بھائیوںیونس آرائیں اور عبدالرحمان آرائیں کو حصہ نہیں دے رہا ماموں ڈاکٹررشیدنے جعلی کاغذات بنوا کرزمین اپنے اور اپنی بیوی کے نام کروا لی ہے اور اب وہ ساری زمین پر قبضہ کرنا چاہتاہے شہر کے چند معززین بھی اس غلط کام میں اسکا ساتھ دے رہیں ہیں ہم غریبوں کا کوئی ساتھ نہیں دے رہامسمات راشدہ آرائیں نے بتایا کہ فوتگی کھاتے کے مطابق میرے نانا مرحوم شریف آرائیں کے چار وارث ہیں جن میں یونس آرائیں، عبدالرحمان آرائیں،ڈاکٹر رشید آرائیں اور میری والدہ صفیہ آرائیں شامل ہیں مگر ڈاکٹر رشید بااثر ہونے کے باعث ہمارا حق بھی غضب کرنا چاہتا ہے جو ہم کسی طور بھی ہونے نہیں دیں گے یہیں اپنی زمین پر جان دیں دینگے مگر زمین خالی نہیں کریں گے انہوں نے چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نوشہروفیروزسمیت ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں اور ہمیں ہمارا حق دلوائیں۔

0 comments:

Post a Comment