--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Home » » محراب پور: جماعت اسلامی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے احتجاج

محراب پور: جماعت اسلامی کا روہنگیا مسلمانوں کیلئے احتجاج

Written By MT News Channel on Tuesday, 12 September 2017 | September 12, 2017



محراب پور(نامہ نگار) جماعت اسلامی محراب پور کی جانب سے میانمار میں جاری روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت کیخلاف جماعت اسلامی دفتر سے جناح چوک تک ریلی اورجناح چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین ہاتھوں میں برمی فوج کیخلاف پلے کارڈ اٹھارکھے تھے نے مظاہرے میں جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنہ
اور ضلعی امیر ڈاکٹر خالد شفیق سمیت پاکستان مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، فنگشنل لیگ اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے شرکت کی احتجاج سے حافظ نصراللہ چنہ، ڈاکٹر خالد شفیق،نعیم کمبوہ، آصف جاوید رندھاوا، ندیم غوری، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برمی فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرکھے ہیں سوشل پر پائے جانے والے ویڈیوکلپس دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور خواتین تو ایسے مناظر دیکھ بھی نہیں سکتیں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی بھی مسلم امہ کی نسل کشی پر خاموشی معنیٰ خیز ہے ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے مسلم ممالک کی تنظیم اگر ایسے مواقع پر بھی کھل کر سامنے نہیں آئے گی تو کب آئے گی۔

0 comments:

Post a Comment