--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Naee Umang Talk Show

Home » » محراب پور: ہالانی روڈ پر اونٹ گاڑی کی موٹر سائیکل کوٹکر، دو کزن جاں بحق

محراب پور: ہالانی روڈ پر اونٹ گاڑی کی موٹر سائیکل کوٹکر، دو کزن جاں بحق

Written By MT News on Thursday, 21 September 2017 | September 21, 2017

محراب پور(نامہ نگار) محراب پور ٹو ہالانی لنک روڈ پر پیر قائم شاہ کے قریب تیز رفتار اونٹ گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکرلگنے کے باعث دوکزن جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جاں بحق ہونے والوں میں 12سالہ سکھیل ولدمولا بخش انٹر اور 17سالہ اشرف ولد غوث بخش انٹر شامل ہیں جن کا تعلق گاؤں سہراب انٹر سے ہے پولیس نے اونٹ گاڑی کے مالک کوحراست میں لے لیا نوجوانوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا جاں بحق ہونے والے کے ورثاء نے میڈیا کو اپناموقف دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوانوں کو محراب پور اسپتال لیجایاگیاجہاں پرکوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا ایمبولینس بھی اسٹارٹ نہیں ہورہی تھی پرائیویٹ گاڑی ہائر کرنے میں دیر لگ گئی اور اس دوران ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث دونوں نوجوان وہیں اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ڈاکٹرز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ورثاء غلط بیانی سے کام لے رہیں ہیں ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود تھا پر زخمیوں کو جب اسپتال لایا گیا تو ایک مریض پہلے ہی دم توڑ چکا تھا جبکہ دوسرے نوجوان نے بھی اسپتال میں چند ہی سانسیں لیں اور اللہ کو پیارا ہوگیا اس میں ڈاکٹرز کا کیا قصور ہے۔

0 comments:

Post a Comment